وزیراعظم شہباز شریف جمعے سے اسلامی جمہوریہ
ایران اور جمہوریہ ترکیہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کا آغاز ایران سے کریں گے جہاں وہ مرحوم سپریم لیڈر آیت
اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی تقریبات میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ
محمد اسحاق ڈار، وفاقی کابینہ کے دیگر ارکان اور اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔