BBC News, اردو - صفحۂ اول
لائیو, کویت میں امریکی فوجی اڈے اور تنصیبات کو درستگی سے نشانہ بنایا: ایران کا دعویٰ
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت میں عریفجان بیس پر موجود امریکی فوجیوں کے ہیڈکوارٹر کو درست نشانہ بنانے والے میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔ عریفجان بیس کویت میں امریکی افواج کی ایک بڑی اور اہم فوجی تنصیب سمجھی جاتی ہے، جہاں ہزاروں امریکی فوجی تعینات ہیں۔
اہم خبریں
’اہداف کے حصول تک کارروائی جاری رہے گی‘: پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری جھڑپوں کا اختتامی کھیل کیا ہو گا؟
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپیں جاری ہیں اور پاکستان نے افغان طالبان کی فوجی تنصیبات اور دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر اپنے اہداف حاصل کرنے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کا اختتام کہاں ہو گا؟ جو اہداف پاکستان حاصل کرنا چاہتا ہے وہ کس حد تک ممکن ہیں اور کیا یہ کشیدگی طول پکڑتی دکھائی دے رہی ہے؟
ایران کی جنگ چین کے بڑھتے ’عالمی اثر و رسوخ‘ کو کس طرح متاثر کر رہی ہے؟
چین نے شاید امید کی تھی کہ برآمدات کے ذریعے اپنی معاشی مشکلات سے نکل آئے گا۔ لیکن اس نے ایک سال امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ میں گزارا ہے، اور اب اسے مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام کے خدشے کا بھی سامنا ہے، وہ خطہ جو اس کے اہم سمندری تجارتی راستوں اور توانائی کی ضروریات کا بڑا ذریعہ ہے۔
لالٹین کی کہانی: جو فاطمی دور سے رمضان کی پہچان بنی
رمضان میں دسترخوان پر پکوان اور روشنیوں کا تعلق خاصہ پرانا ہے اور اس میں ایک خاص اہمیت یا مقام ’لالٹین‘ کو حاصل ہے۔ کہا یہ بھی جاتا ہے کہ اسلامی دنیا میں رمضان سے جُڑے سب سے نمایاں عوامی علامات میں سے ایک لالٹین بھی ہے۔
جموں و کشمیر کی ٹیم پہلی بار رنجی ٹرافی کی فاتح: ’عاقب نبی انڈین ٹیم میں آنے کے راستے پر ہیں‘
جموں کشمیر کی ٹیم نے 67 سال بعد پہلی بار انڈین ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی کامیابی کا پرچم بلند کرتے ہوئے تاریخ رقم کی ہے، ان کی اس جیت کے چند اہم نکات کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
’اگر کابل پر حملہ ہو گا تو جواب میں اسلام آباد پر بھی حملہ ہو گا، ہم دس سال تک بھی لڑنے کے لیے تیار ہیں‘: افغان وزیر دفاع
جمعے کو کابل میں سینکڑوں افراد نے پاکستان کے خلاف مظاہرہ کیا اور افغانستان پر پاکستانی فوج کے حملوں کی مذمت کی جبکہ افغان فورسز کی حمایت کا اظہار کیا۔
’اسرائیل سے زیادہ خلیجی ممالک پر میزائل حملے‘: حالیہ جنگ میں ایران کی دفاعی صلاحیت اور حکمت عملی میں کیا تبدیلی آئی؟
ایران کی دفاعی صلاحتیوں میں بیلسٹک، کروز اور ہائپر سونک میزائل شامل ہیں اور اس کے پاس ڈرونز بھی ہیں مگر بظاہر اس نے اسرائیل اور خلیجی ممالک کے خلاف حملوں کی حکمت عملی تبدیل کی۔
’برادر ملک ایران سمجھداری کا مظاہرہ کرے‘: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات اور دفاعی معاہدے کا ذکر
پاکستان کے متوازن پالیسی بیانات پر جہاں اس کو دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے، وہیں یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ پاکستان کا سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ ہونے کے باعث اگر اسے ایران کے خلاف ہتھیار اٹھانے پڑے تو کیا مسائل سامنے آ سکتے ہیں؟
وہ بیماری جس سے متاثرہ خاتون کا قد تقریباً ایک فٹ کم ہو گیا
’ریئر ڈیزیز ڈے‘ کے موقع پر انھوں نے اپنی بیماری ’گرینولومیٹس ہیپاٹائٹس‘ کا تجربہ شیئر کیا تاکہ جگر کی بیماریوں اور ان کے اثرات کے بارے میں آگاہی دی جا سکے۔
’دی بون‘: ایران پر ممکنہ بڑے حملے کے لیے برطانیہ پہنچنے والا امریکی بمبار طیارہ آخر اتنا خطرناک کیوں سمجھا جاتا ہے؟
146 فٹ لمبا بی ون لینسر جمعے کے روز برطانیہ کے گلوسسٹرشائر میں رائل ایئرفورس فیئرفورڈ کے ہوائی اڈے پر اتر گیا ہے۔ دی بون نامی اس طیارے میں ایسے جدید ریڈار اور جی پی ایس نظام موجود ہیں جو اہداف کو بہترین طریقے سے نشانہ بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
مختصر ویڈیوز
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں


